رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سماجی
زندگی<http://www.apnades.net/islam/p29.php>

تاریخ عالم میں اگر کوئی ایسی ہستی تلاش کی جائے جس کی پوری زندگی پورے اعتماد
کے ساتھ محفوظ ہو، جس کی سیرت انسانی سماج کے ہر فرد کے لیے رہنمائی رکھتی ہو،
جس کی حیات طیبہ کو ہر شعبہ? زندگی کے لیے ایک بہترین آئیڈیل کے طور پر پیش
کیاجاسکے یعنی ایسی ہستی جس میں جامعیت، کاملیت اور تاریخیت اپنے پورے جمال
وجلال کے ساتھ جلوہ گر ہو، تو ہزارہا برس کی طویل انسانی تاریخ میں صرف ایک
ہستی ایسی ملے گی اور وہ ہوگی فخر کائنات سید الانبیاءمحمد عربی( صلی اللہ علیہ
وسلم)کی، جس کے مثل نہ تو اس سے پہلے کوئی ہستی عالم وجود میں آئی اور نہ آئندہ
ایسی جامعیت، کاملیت اور تاریخیت کے اوصاف کسی انسانی وجود کو نصیب ہوسکیں گے۔
رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم)جس دین کو لے کر آئے وہ جامع اور مکمل دین ہے،اس
کی تعلیمات زندگی کے ہر ہرگوشہ اورہرہرشعبہ کے لیے بھرپور ہے،اس دین کی بنیادی
کتاب قرآن مجید میں اس کی کاملیت کااعلان کیاگیا ہے: آج میں نے تمہارے لیے
تمہارا دین مکمل کردیا تم پر اپنی نعمت پوری کردی۔ اس کتاب مقدس کی شرح کا نام
سنت نبوی ہے اور اسی کا دوسرا نام سرورعالم ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی حیات طیبہ
ہے، سنت نبوی نے کتاب الٰہی کی ہر ہدایت کو عمل کے سانچے میں ڈھال کر انسانوں
کے سامنے پیش کیا، اور راہ حیات کو ایسا روشن و منور کردیا کہ اس کی شب بھی ایک
ضیاءبار دن کی مانند بن گئی، ارشاد ہوا: (حدیث) میں نے تم کو ایسی روشن راہ پر
چھوڑا ہے جس کی رات بھی اس کے دن کی طرح ہے۔ حیات طیبہ کی یہ جمال وجلال آفریں
روشنی اور ضیاءبار کرنیں انسانی زندگی کے ہر شعبہ پر یکساں پڑتی ہے۔ سیاسی
زندگی ہو یا معاشی زندگی، انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی زندگی، سماجی زندگی ہو
یا زندگی کا کوئی اورایسا پہلو، اور پھر زندگی کے کسی بھی شعبہ کا کوئی بھی
مرحلہ درپیش ہو، سیرت طیبہ کے بحر بیکراں میں اس کی ہدایت و رہنمائی کی درنایاب
موجود ملتے ہیں،اس لیے کہنے والے نے درست کہا ہے: انسانی زندگی اپنے حقیقی روپ
میں سماج کے اندر ہی جلوہ فگن ہوتی ہے۔ رسول کریم ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی
پاکیزہ زندگی انسانی سماج کے لیے بیش بہا متاع گراں مایہ ہے، بہتر انسانی سماج
کی تشکیل اور ہر فرد سماج کی فلاح و بہبود حیات طیبہ کی وہ عطر بیزی ہے جس کی
خوشگوار بھینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پورا آرٹیکل پڑھنے کےلءے  کلک کریں۔۔۔۔۔۔<http://www.apnades.net/islam/p29.php>
www.apnades.net
اپنا دیس۔نیٹ

--~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~
Asalam o Alaikum, 

You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON  ISLAM, A 
Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..]

\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/

You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] 
on this email address: [EMAIL PROTECTED]

To visit your group on the web, go to: 
http://groups.google.com/group/focusonislam/

To post messages/mails to this group, send email to 
[email protected]

To unsubscribe from this group, send email to [EMAIL PROTECTED]

Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group.
Wanna subscribe to this group, send email to [EMAIL PROTECTED] 

\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/

***********************************************************
The Official Website of Group is LAUNCHED,
http://www.geocities.co
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---

Reply via email to