<http://mail.google.com/>تہجد کی نماز ....ایک سائنسی تجزیہ <http://www.apnades.net/islam/detail.php?id=33>
تہجدکے معنی ہیں نیند کو توڑ کر اٹھنا۔ رات کے وقت تہجد کرنے کا مطلب ہے کہ رات کا ایک حصہ سونے کے بعد پھر اٹھ کر نماز پڑھی جائے۔ تہجد کی کم سے کم دور کعتیں ہیں (ابنِ حبان، ترغیب و الترہیب) اوسطاً چار اور زیادہ سے زیادہ آٹھ (یا بارہ) رکعتیں ہیں۔ یہ نماز اللہ کے ہاں بہت مقبول ہے نفل نمازوں میں سب سے زیادہ اس کا ثواب ہے۔ (مسلم، ترمذی، ابو داﺅد) قرآن میں تہجد کی فضیلت میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔ "بے شک اللہ سے ڈرنے والے باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔ اور اس (نعمت) کو لیں گے جسے ان کا رب انہیں دے گا۔بے شک وہ اس سے پہلے احسان (ہر کام خیر و خوبی سے) کرنے والے تھے۔ رات کو کم سوتے تھے اور رات کی آخری گھڑیوں میں اللہ سے بخشش طلب کیا کرتے تھے۔" (سورة الذاریات: ۱۵ تا ۸۱) دوسری جگہ ارشاد ہے۔ "اور اللہ کے بندے وہ ہیں جو زمین پر نرمی سے چلتے ہیں اور جب جاہل قسم کے لوگ ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو وہ ان سے یہ کہتے ہیں کہ بھئی سلام (معاف کرو)یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کے حضور قیام اور سجدہ کرتے ہوئے رات بسر کرتے ہیں"۔(سورة الفرقان:۳۶،۳۶) حضرت ابو امامہ(رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم(صلی اللہ علیہ وسلم )نے فرمایا: "تم لوگوں کو چاہیے کہ رات کو قیام کرو۔ اس لیے کہ تم سے پہلے نیک بندوں کی عادت بھی یہی تھی یہ تمہارا اپنے رب سے قربت حاصل کرنا ہے، یہ عمل تمہاری برائیوں کو مٹانے والا اور تمہیں گناہوں سے بچانے والا ہے۔" (ترمذی) حضرت ابو ہریرہ(رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم )نے فرمایا: "اللہ اس شخص پر رحم کرتا ہے جو آدھی رات کو اٹھتا ہے اور تہجد کی نماز پڑھتا ہے اور اپنی بیوی کو بھی جگاتا ہے اور وہ بھی نماز پڑھتی ہے اور اگر وہ انکار کرے تو وہ اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے (پیار سے) پھینکتا ہے اور اللہ اس عورت پر بھی نظر کرم فرماتا ہے جو رات کو اٹھ کر تہجد پڑھتی ہے اور اپنے خاوند کو بھی تہجد کے لیے جگاتی ہے اور اگر وہ انکار کرے تو وہ عورت (پیار سے) اپنے خاوند کے منہ پر پانی کے چھینٹے پھینکتی ہے۔" (ابو داﺅد، نسائی) تہجد کی نماز کے اجرو ثواب کا اندازہ اس حدیث سے لگایا جاسکتا ہے جو ابو مالک اشعری(رضی اللہ عنہ) نے روایت کی کہ حضورeنے فرمایا: "جنت میں ایسے شفاف کمرے ہیں کہ جن کے اندر سے باہر کا سب کچھ نظر آتا ہے اور باہر سے اندر نظر آتا ہے اور وہ اللہ نے ان لوگوں کے لیے تیار فرمائے ہیں جو نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں، غریبوں کو کھانا کھلاتے ہیں، اکثر روزے رکھتے ہیں اور راتوں کو اٹھ کر نمازیں (تہجد) پڑھتے ہیں جب کہ لوگ سو رہے ہوتے ہیں"۔(ترمذی، بیہقی فی شعب الایمان) توبہ کا بہترین وقت: ۔ اللہ کے حضور میں اپنے گناہوں سے مغفرت طلب کرنے کا بہترین وقت تہجد کا ہوتا ہے حضرت ابو ہریرہ(رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی(صلی اللہ علیہ وسلم )نے فرمایا: "جب رات کا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، تو ہمارا رب و برتر آسمان دنیا پر اترتا اور فرماتا ہے کہ کوئی میرے حضور دعا کرنے والا ہے، کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اس کا سوال پورا کروں؟ ہے کوئی بخشش چاہنے والاکہ میں اسے بخش دوں۔" (بخاری ، مسلم، ابو دداﺅد، ترمذی) تہجد کا وقت اپنی ماضی کی زندگی کا محاسبہ کرنے اور اپنے کیے ہوئے گناہوں پر ندامت کا بہترین وقت ہوتا ہے اس وقت انسان کی یادداشت کی صلاحیت (Ability To Recall)اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ 1990ءکی دہائی میں امریکہ کے سائنسی جریدے (Scientif American) میں ایک ریسرچ چھپی تھی جو امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلو ینیا (University Of Pennsyluania) اور اسرائیل کی ایک یونیورسٹی دو جگہوں پر کی گئی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پورا آرٹیکل <http://www.apnades.net/islam/detail.php?id=33> www.apnades.net اپنا دیس ۔نیٹ --~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~ Asalam o Alaikum, You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON ISLAM, A Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] on this email address: [EMAIL PROTECTED] To visit your group on the web, go to: http://groups.google.com/group/focusonislam/ To post messages/mails to this group, send email to [email protected] To unsubscribe from this group, send email to [EMAIL PROTECTED] Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group. Wanna subscribe to this group, send email to [EMAIL PROTECTED] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ *********************************************************** The Official Website of Group is LAUNCHED, http://www.geocities.co -~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
