جسٹس افتخار چودھری کی بحالی کا اعلان وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اعلان کا وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی موجودہ بحران کے تناظر میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوھری کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بائیس مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔ سپریم کورٹ کے موجود چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اکیس مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی نااہلیت کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے پہلے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے ایک حکومتی اہلکار کے حوالے سے کہا تھا کہ چیف جسٹس کو بحال کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر میں قوم کے لیے خوش خبری ہے اور اس سے ملک کے موجودہ بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اس دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ مسلسل یہ خبر نشر کر رہے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی قوم سے خطاب کرنے والے ہیں جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ پہلے کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پاکستان وقت کے مطابق صبح دو بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ بعد میں وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں تاخیر ہوتی گئی۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا تھا کہ حکومت معزول ججوں کی بحالی کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے پر تیار ہے اور اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت سے ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ اتوار کو اسلام آباد میں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت میثاقِ جموریت پر عمل کرتے ہوئے تمام ملکی مسائل خاص طور پر معزول ججوں کی بحالی کے مسلئے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میثاقِ جموریت میں صرف نئے ججوں کی تقرری کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کا طریقہ کار موجود ہے اور اسی طرز پر معزول ججوں کی بحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت سے ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے جو میثاقِ جمہوریت میں دی گئی گائیڈ لائن کے ذریعے تمام عدالتی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لیتے ہوئے اپنی سفارشات تیار کرے‘۔ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ' کمیشن کی طرف سے پیش کردہ سفارشات کے بعد حکومت کو چاہے قانون سازی کرنا پڑے یا کوئی بھی طریقہ اختیار کرنا پڑے لیکن فوری طور پر معزول ججوں کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت معزول ججوں کے معاملے کو طول دینے یا مزید مہلت لینے کی بجائے اب پوری سنجیدگی سے یہ مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے‘ ۔ واضع رہے کہ سن دو ہزار چھ میں پیپلز پارٹی کی سابق چئر پرسن بے نظیر بھٹو اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان لندن میں طے پانے والے معاہدے میثاق ِ جمہوریت کے مطابق اعلیٰ ججوں کی تقرری کے لیے وزیرِاعظم ایک کمیشن بنائیں گے ۔ سنیچر کے روز حکومت نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان سنیچر کو ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بی بی سی کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون کو اس ضمن میں نظر ثانی کی اپیل تیار کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظر ثانی کی اپیل 16 مارچ کے بعد دائر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ معزول ججوں کو میثاق جمہوریت کے تحت بحال کرنے کے بارے میں بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایسے وقت میں اُٹھایا گیا ہے جب لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے وکلا اور حکومت مخالف سیاسی جماعتیں اپنی تحریک کا آغاز کرچکی ہیں۔ وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اس سے پہلے بھی متعدد بار معزول ججوں کو میثاق جمہوریت کے تحت بحال کرنے کے وعدے کرچکے ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس فیصلے کے بارے میں حلیف جماعتوں کے قائدین، عوامی نیشنل پارٹی کے اسفندیار ولی اور جمعت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون پر بات کی اور اقدامات کے بارے میں بتایا۔ --~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~ Asalam o Alaikum, You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON ISLAM, A Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] on this email address: [email protected] To visit your group on the web, go to: http://groups.google.com/group/focusonislam/ To post messages/mails to this group, send email to [email protected] To unsubscribe from this group, send email to [email protected] Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group. Wanna subscribe to this group, send email to [email protected] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ *********************************************************** The Official Website of Group is LAUNCHED, http://www.geocities.co -~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
