****

نماز کا وقت نکلاجارہا تھاچائے پینے کو بھی دل کررہا تھا موٹر وے پر اگلا
ریسٹ ایریا
آیا تو میں سیدھا مسجد میں گیا، پنڈی لاہور موٹر وے کی ہر سستانے والی جگہ پر
ریستوران دکان اور پٹرول پمپ کے ساتھ مسجد بھی ہے یہ مسجدیں سنگ مرمر سے بنائی
گئی ہیں اور خوبصورت ہیں میں غسل خانے میں گیا پورے فرش پر پانی کھڑا ہوا تھا
اورکئی جگہوں پر پانی کی سفیدی پر "زردی "غالب تھی۔ مرتا کیا نہ کرتا، باہر
نکلا تو ہر طرف استعمال شدہ ٹائلٹ پیپرز بکھرے ہوئے تھے وضو خانے میں سنگ مرمر
کے چھوٹے چھوٹے چوکی نما چبوترے سارے کے سارے پانی سے گیلے تھے۔ حالانکہ یہ اس
لیے بنے تھے کہ ان پر بیٹھ کر وضو کیا جائے ۔میرے ساتھ والے چبوترے پر جو صاحب
بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے دونوں پاؤں چبوترے کے اوپر رکھے ہوئے تھے اچانک زلزلہ
نما آواز آئی، معلوم ہوا کہ انہوں نے ناک اور گلا صاف کیا ہے اس کے بعد انہوں
نے منہ پر پانی اس زور سے مارا جیسے اپنے منہ پر پانی کا کوڑا مار رہے ہوں شڑاپ
شڑاپ کی آوازوں کے ساتھ ہی ان کی طرف سے پانی کے چھینٹے آئے اور دیکھتے ہی
دیکھتے میرے کپڑے سیراب ہوگئے۔
مجھے یاد آیا کہ دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدینؒ اولیاء کے مزار پر حاضری دی
تو ساتھ والی مسجد کے ایک حصے میں فرش پانی میں ڈوبا ہوا تھا ڈھاکہ یونیورسٹی
میں قیام کے دوران وہاں کے مشہور تبلیغی مرکز ککریل میں اکثر حاضری دیتا تھا
وہاں صفائی کی ناگفتہ بہ حالت ابھی تک یاد ہے پوری دنیا سے وال ٹو وال(دیوار سے
دیوار) قالینوں کا رواج ختم ہورہا ہے اس لیے کہ یہ بات پوری طرح واضح ہوچکی ہے
کہ یہ قالینیں گرد کے گودام بن جاتی ہیں پھر اس گرد سے زکام ،الرجی اورکئی
بیماریاں پھوٹتی ہیں ہر جگہ سے اس قسم کے قالینوں کا رواج ختم ہورہا ہے لیکن
مسجدوں میں کئی کئی سال پہلے ڈالی گئی یہ قالینیں بدستور موجود ہیں اور نمازیوں
کی غالب اکثریت کو احساس ہی نہیں کہ یہ گندی ہیں ۔
یہ صورتحال صرف مسجدوں ، وضوخانوں اور اسلامی مدرسوں تک محدود نہیں ، گندگی
ہمارے تمدن، رہن سہن، گردوپیش ماحول یہاں تک کہ ہمارے مزاج کا جزو لاینفک بن
چکی ہے یہ ہمارے خون میں اور ہڈیوں میں ہڈیوں کے اندر گودے میں رچ بس چکی ہے
کیا آپ نہیں دیکھتے کہ چلتی کاروں ، ویگنوں ، بسوں اور ٹیکسیوں سے کاغذ کے
ٹکرے، سگریٹ کی خالی ڈبیاں ، پھلوں کے چھلکے، چوسی ہوئی گنڈیریاں اور چپس کے
خالی پیکٹ باہر پھینکے جاتے ہیں آبادیوں کے درمیان سڑکوں کے کناروں پر بیٹھ کر
لوگ پیشاب کرتے ہیں اور پھر اٹھ کر بہت دیر تک ایک ہاتھ سے ازار بند پکڑ کر دوسرے
ہاتھ کو شلوار کے اندر کیے رکھتے ہیں اورایسا کرتے وقت شاہراہ کی طرف ان کی پشت
نہیں بلکہ منہ ہوتا ہے ہمارے نوے فیصد گھروں کے سامنے صفائی کا مکمل فقدان ہے
ہمارے باغ، ہمارے پارک، ہمارے ریستوران، ہمارے بازار سب گندگی کااشتہار بنے
ہوئے ہیں آپ ایبٹ آباد کی شملہ پہاڑی چلے جائیں اتنی پر بہار اور دلفریب سیرگاہ
لیکن سر سے پیر تک گندگی میں لپٹی ہوئی کوئی ایک بنچ بھی ایسا نہیں جس پر کوئی
نہ کوئی نام نہ لکھا ہوا ہو اور ساتھ ہی گاؤں کا نام بلکہ پورا شہر بھی لکھا
ہوا ہوتا ہے ذہنی افلاس کا یہ عالم ہے کہ درختوں کی چھالوں پر بھی نام کھدے
ہوئے ہیں حدنظر تک خالی شاپنگ بیگ اور چپس کے خالی پیکٹ گرد کے ساتھ ساتھ اڑرہے
ہیں لاہور جہانگیر کے مقبرے میں چلے جائیں ، کراچی کلفٹن میں سمندر کے کنارے
چلے جائیں غرض جس شہر، جس قصبے اور جس بستی میں چلے جائیں گندگی راج کررہی ہے
اورگرد ہر طرف اڑ رہی ہے۔
مکان تعمیر یا مرمت کرنے والے کو احساس ہی نہیں کہ وہ گلی میں بجری، ریت، سیمنٹ
، سریا اور اینٹیں ڈال کر عوامی جرم کا مرتکب ہورہا ہے حکومت سے لے کر عوام تک
اور محلے والوں سے لے کر ساتھ والے پڑوسی تک، اسے کسی کا ڈرہے نہ اسے کوئی کچھ
کہہ سکتا ہے اور نہ ہی کسی میں اتنا شعور ہے کہ اعتراض کرے یا اصلاح کی کوشش
کرے۔
پوری قوم تھوک رہی ہے ، فرشوں پر،سیڑھیاں چڑھتے ہوئے کونوں میں ، دیواروں پر،
بسوں ، ویگنوں کی نشستوں کے سامنے دوسرے مسافروں کے منہ کے آگے تھوکنا ایسا عمل
ہے جس میں ملک کے سارے صوبے مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ شریک ہیں
قوموں کی صفائی کا معیار ان کے غسل خانے ہوتے ہیں چمکتے ہوئے ڈرائنگ روموں اور
دمکتے ہوئے بیڈ روموں کا بھرم غسل خانوں میں جاکر کھل جاتا ہے پچانوے فیصد
گھروں میں غسل خانے گندگی کے گودام اور جراثیم کی پرورش گاہیں بنے ہوئے ہیں
ہے کوئی جو اس راز سے پردہ اٹھائے کہ مسلمان گندے کیوں ہیں ؟

Courtsey:*The Daily
Jinnah<http://www.dailyjinnah.com.pk/admin/anmviewer.asp?a=14937&z=17>
*

--~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~
Asalam o Alaikum, 

You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON  ISLAM, A 
Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..]

\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/

You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] 
on this email address: [email protected]

To visit your group on the web, go to: 
http://groups.google.com/group/focusonislam/

To post messages/mails to this group, send email to 
[email protected]

To unsubscribe from this group, send email to 
[email protected]

Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group.
Wanna subscribe to this group, send email to 
[email protected] 

\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/

***********************************************************
The Official Website of Group is LAUNCHED,
http://www.geocities.co
-~----------~----~----~----~------~----~------~--~---

Reply via email to