*ان دنوں بھارت انتخابی بخار کی لپیٹ میں ہے اور ووٹ کھینچو اصول کے تحت وہاں > ایک بار پھرگذشتہ انتخابات کی طرح غریب غربا کو پولنگ بوتھ تک رجھانے کے لیے > چاول کی سیاست ہو رہی ہے۔ایک پارٹی کہہ رہی ہے کہ ووٹ دو اور چاول دو روپے کیلو > لو۔۔۔۔۔۔دوسری پارٹی کہہ رہی ہے ہمیں جتواؤ اور چاول ایک روپے کیلو میں لے > جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ووٹر چاولا گیا ہے کہ کدھر جائے > > جبکہ سرحد پار گندم کے آٹے پر سیاست ہورہی ہے۔ زرداری حکومت روٹی بذریعہ طفل > تسلی سستی کرنے پر عمل پیرا ہے۔ صوبہ سرحد کی حکومت نے روٹی کی سرکاری قیمت > پانچ روپے مقرر کر دی ہے۔ عمران خان کے مٹھی بھر تندوروں پر روٹی تین روپے میں > دستیاب ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب میں گورنر راج لگنے سے پہلے روٹی دو روپے میں > بیچنے کے لیے آدھی سے زائد انتظامی توانائی صرف کردی۔ اب گورنر راج ہٹنے کے بعد > شہباز شریف نے دوسری بار بحالی کی خوشی میں روٹی ایک روپے میں بیچنے کا اعلان > کر دیا۔ > > لیکن عوام کا ایک حصہ شہباز شریف کے اس اعلان کا خیر مقدم کرنے کے بجائے اب یہ > دعائیں مانگ رہا ہے کہ خدا شہباز شریف کو ایک بار پھر معزول کروائے تاکہ جب وہ > تیسری بار بحال ہوں تو روٹی پچاس پیسے کی کردیں۔اور چوتھی بار ۔۔۔۔۔۔۔۔ > > بدقسمتی سے روٹی کی سیاست ایک ایسے ملک میں ہو رہی ہے جو گندم کی پیداوار کے > حساب سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ لیکن روٹی یوں پہنچ سے باہر ہے کہ یہی > ملک کرپشن کے اعتبار سے ٹاپ ٹین کی عالمی فہرست میں بھی شامل ہے۔ > > مگر اس میں قصور وار خود گندم بھی ہے۔ پہلے اس نے آدم کو جنت سے باہر کیا اب > آدمی کو آپے سے باہر کر رہی ہے > * > > > > [email protected] >
--~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~ Asalam o Alaikum, You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON ISLAM, A Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] on this email address: [email protected] To visit your group on the web, go to: http://groups.google.com/group/focusonislam/ To post messages/mails to this group, send email to [email protected] To unsubscribe from this group, send email to [email protected] Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group. Wanna subscribe to this group, send email to [email protected] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ *********************************************************** The Official Website of Group is LAUNCHED, http://www.geocities.co -~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
