حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن غسل جنابت کیا، پھر نماز کیلئے چلا گیا تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی کی، اور جو شخص دوسری گھڑی میں چلا، تو گویا اس نے ایک گائے کی قربانی کی، اور تیسری گھڑی میں چلا تو گویا ایک سینگ والا دنبہ قربانی کیا، اور جو چوتھی گھڑی میں چلا تو اس نے گویا ایک مرغی قربانی کی، اور جو پانچویں گھڑی میں چلا تو اس نے گویا ایک انڈہ اللہ کی راہ میں دیا، پھر جب امام خطبہ کیلئے نکل جاتا ہے تو فرشتے ذکر سننے کیلئے حاضر ہوجاتے ہیں۔ صحیح بخاری كتاب جمعہ کا بیان باب :جمعہ کی فضیلت کا بیان حدیث : 835 حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور سب سے پہلے اور اس کے بعد آنے والوں کے نام لکھتے ہیں اور سویرے جانے والا اس شخص کی طرح ہے جو اونٹ کی قربانی کرے پھر اس شخص کی طرح گائے کی قربانی کرے اس کے بعد دنبہ پھر مرغی، پھر انڈا صدقہ کرنے والے کی طرح ہے جب امام خطبہ کے لئے جاتا ہے تو وہ اپنے دفتر لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ کی طرف کان لگاتے ہیں۔ صحیح بخاری كتاب جمعہ کا بیان باب :خطبہ کی طرف کان لگانے کا بیان حدیث : 881 ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ مرد پر واجب ہے۔ صحیح بخاری كتاب جمعہ کا بیان باب :جو جمعہ میں شریک نہ ہوں، یعنی بچے اور عورتیں وغیرہ، تو کیا ان لوگوں پر بھی غسل واجب ہے جن پر جمعہ واجب ہے حدیث : 849 حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک بار جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے کہ اس اثناء میں ایک شخص آیا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم نماز سے کیوں رک جاتے ہو؟ اس شخص نے کہا کہ اذان کی آواز سنتے ہی میں نے وضو کیا اور چلاآیا، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ کیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کی نماز کیلئے روانہ ہو تو غسل کرے صحیح بخاری كتاب جمعہ کا بیان باب :اس باب میں کوئی سرخی نہیں ہے حدیث : 836 سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتا ہے اور جس قدر ممکن ہو، پاکیزگی حاصل کرتا ہے، اور اپنے تیل میں سے تیل لگاتا ہے، یا اپنے گھر کی خوشبو میں سے خوشبو لگاتا ہے، پھر (نماز کیلئے اس طرح) نکلے کہ دو آدمیوں کے درمیان نہیں گھسے، اور جتنا اس کے مقدر میں ہے نماز پڑھ لے، اور جب امام خطبہ پڑھے تو خاموش رہے، تو اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ صحیح بخاری كتاب جمعہ کا بیان باب :نماز جمعہ کیلئے تیل لگانے کا بیان حدیث : 837 عبد اللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کی نماز کیلئے آئے تو چاہئے کہ غسل کرے۔ صحیح بخاری كتاب جمعہ کا بیان باب : جمعہ کے دن غسل کی فضیلت کا بیا، اور یہ کہ کیا بچوں اور عورتوں پر نماز جمعہ میں حاضر ہونا فرض ہے؟ حدیث : 831 834 --~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~ Asalam o Alaikum, You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON ISLAM, A Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] on this email address: [email protected] To visit your group on the web, go to: http://groups.google.com/group/focusonislam/ To post messages/mails to this group, send email to [email protected] To unsubscribe from this group, send email to [email protected] Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group. Wanna subscribe to this group, send email to [email protected] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ *********************************************************** The Official Website of Group is LAUNCHED, http://www.geocities.co -~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
