--- On Thu, 6/18/09, Chabra <[email protected]> wrote:
From: Chabra <[email protected]> Subject: اطمنا ن قلبItminan-e-Qalb To: [email protected] Date: Thursday, June 18, 2009, 11:02 PM بسم اﷲ الرحمن الرحیم مقدمہ انسان کی پیدائش کی غرض و غایت عبادت و بندگی ہے۔ اسلام کی تعلیمات اور شریعت کے قوانین میں فرائض عبودیت کی تفصیلات ہیں۔ پیدا ہونے سے مرنے تک زندگی کے سب مراحل اگر تعلیمات اسلام اور قوانین شریعت کے مطابق ہوں۔ تو پوری زندگانی عبادت ہے۔ جس طرح ظاہری اور جسمانی عبادات ہیں اسی طرح باطنی اور روحانی عبادات بھی ہیں۔ جسمانی اور ظاہری بندگی اور اس سے متعلقہ احکام کے لئے جملہ انسان مکلف ہیں۔ روحانی اور باطنی بندگی کا مبنیٰ ذوق سلیم ہے۔ اس کی تعلیمات طریقت کے نام سے موسوم ہیں۔ طریقت کا ماحصل تقرب الی اﷲ ہے۔ جس طرح شریعت کے جملہ اصول و احکام قرآن مجید سے ماخوذ ہیں۔ اسی طرح طریقت کی تعلیمات بھی قرآن مجید سے ماخوذ ہیں۔ جس طرح حضرت نبی کریم ﷺ نے قرآن حکیم کے احکام پر عمل کر کے امت کو راہ عمل بتائی, اسی طرح طریقت کی عملی تعلیم بھی دی۔ بعض اہل علم و اصحاب نے چند غلط فہمیوں کی بناپر اکثر چیزیں اشراق و یوگ وغیرہ کو طریقت اسلام میں داخل کردی ہیں جس سے ایک الجھاؤ پیدا ہوگیا ہے اور بے شمار طریقے ظہور میں آگئے ہیں جن میں الجھ کر اہل ذوق بھٹکتے رہتے ہیں۔ منزل مقصود تک رسائی نہیں ہوتی بلکہ بعض حالات میں سخت خطرات بھی لاحق ہوجاتے ہیں اور بجائے اطمینان قلب و سکون خاطر کے اضطراب , قلق, وحشت دامنگیر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں کفر و شرک تک نوبت پہنچتی ہے۔ طریقت اسلام میں جو غیر اسلامی تعلیمات داخل ہوگئی ہیں ان کی تفصیل بہت طولانی ہے۔ اجمالی بیان کتاب صراط مستقیم میں ہے جو بعض عزیزوں کی خواہش پر چند سال قبل تالیف ہوئی تھی۔ جس کی بکثرت اشاعت ہوئی اور بے شمارطالبوں نے اس سے استفادہ کیا۔ اصحاب ذوق اصرار کے ساتھ ایک ایسی عام فہم کتاب کے شائق و طالب تھے جس میں طریقت اسلام کی تمام ضروری تعلیمات بغیر کسی غیر اسلامی طریقہ کی آمیزش کے ہوں اور جن پر ہر زمانہ کے صلحاء اولیاء عامل رہے ہوں اور حضرت نبی کریم ﷺ سے مسلسل جن کی غیر منقطع اجازت چلی آرہی ہو۔ الحمداﷲ کہ مذکورہ خواہش کے مطابق یہ کتاب تالیف ہوگئی۔ محض تائید الہٰی اور توفیق ربانی نے کام تکمیل کو پہنچایا ورنہ کسی الجھے ہوئے مضمون کو سلجھانا جس میں بے شمار اشخاص حیران وسرگرداں ہوں آسان کام نہیں تھا۔ اب ایک شاہراہ متعین ہوگئی, گمراہی کا احتمال نہیں رہا۔ حق کے طالبوں کو بغیر کھٹکے عمل پیرا ہوجانا چاہیے۔ صحیح راستہ معلوم ہونے پر کسی غلط راہ پر چلنا خود اپنی تباہی کے سامان کرنا ہے۔ غلطی اور ناراستی کسی شکل میں ہو, موجب ہلاکت ہوتی ہے۔طالب حق کو وہی راہ اختیار کرنی چاہیے, جو خطرات و مہالک سے پاک اور موصل الی المطلوب ہو۔ وماعلینا الاالبلاغ۔ اسد الرحمن قدسی ۷۲رمضان المبارک ۶۶۳۱ ھ آستانہ بھوپال From qalandar-e-zaman.com --~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~ Asalam o Alaikum, You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON ISLAM, A Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] on this email address: [email protected] To visit your group on the web, go to: http://groups.google.com/group/focusonislam/ To post messages/mails to this group, send email to [email protected] To unsubscribe from this group, send email to [email protected] Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group. Wanna subscribe to this group, send email to [email protected] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ *********************************************************** The Official Website of Group is LAUNCHED, http://www.geocities.co -~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
