بسم الله الرحمن الرحيم

http://www.mujahid-e-islam.tk 
www.groups.yahoo.com/group/mujahid-e-islam 
 

ذکر امام مالک
 مصنف مؤطا

 
اس کتاب کے جمع کرنے اوربنانے والے امام مالک بن انس بن مالک بن ابی عامر اصبحی 
ہیں اورابوعامر اصبحی دادا ان کے صحابی جلیل القدر ہیںسوائے جنگ بدر کے اورسب 
غزوات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔۹۳ھ میں امام مالک کی ولادت 
ہوءی اوربعضوں نے کہا کہ ۹۰ھ میں نوسو شیوخ سے استفادہ حدیث فرمایا اورفتوی نہ 
دیا۔یہاں تک کہ سترامامون نے گواہی دی اس امر کی وہ قابلہیں افتا کے اوراپنے ہاتھ 
سے ایک لاکھ حدیث لکھیں اورسترہ برس کے سن میں درس حدیث شروع کیا اورجب حدیث 
پڑھانے بیٹھتے غسل کرتے اورخوشبولگاتے اورنئے کپڑے پہنتے اوربڑے خشوع خضوع
 اوروقار سے بیٹھتے سفیان بن عیینہ نے کہا کہ رحم کرے اللہ جل جلالہ مالک پر خوب 
جانچتے تھے راویوں کواورنہیں روایت کرتے تھے مگرثقہ سے اورعبدالرحمن بن مہدی نے 
کہا کہ امام مالک پرکسی کومقدم نہیں کرتا ہوں میں صحت حدیث میں اورمالک امام ہیں 
حدیث اورسنت میں اورکافی ہے امام مالک کی فضیلیت کے واسطے یہ امر کہ امام شافعی ان 
کے شاگرد ہیں اورامام احمد ان کے شاگردوں کے شاگرد ہیں ۔اورامام محمد جوشاگرد ہیں 
امام اعظم کے وہ بھی شاگرد ہیں امام مالک کے ،امام شافعی نے کہا جب ذکرآئے عالموں 
کاتومالک مثل ستارہ کے ہیں اورکسی کااحسان میرے اوپر علم خدامیں
 مالک سے زیادہ نہیں ہے اورکہا سفیان بن عیینہ نے مراد اس حدیث سے کہ قریب ہی لوگ 
سفرکریں گے واسطے طلب علم کے پھر نہ پائیں گے زیادہ جاننے والا کسی کومدینہ کے 
عالم سے امام مالک ہیں اوراوزاعی جب امام مالک کاذکر فرماتے توکہتے کہ وہ عالم ہیں 
علماء کے اورعالم ہیں اہل مدینہ کے اورمفتی ہیں حرمین شریفین کے اور ابن عیینہ 
کوجب امام مالک کی وفات کی خبر پہنچی توکہانہ چھوڑا انہوں نے اپنا مثل زمین پر 
اورکہا کہ مالک حجت ہیں اپنے زمانے کی اور مالک چراغ ہیں اس امت کے جب امام مالک 
نے اس کتاب کومرتب کیااس وقت لوگوں کے پاس کوئی کتاب نہ تھی بسواکتاب اللہ کے
 اورموطا اس کانام اس لیے ہوا کہ امام مالک نے اس کتاب کو ستر فقیہوں پر پیش کیا 
سب نے اس پرموافقت کی امام شافعی نے فرمایا کہ آسمان کے نیچے بعد کتاب اللہ کے 
کوئی کتاب امام مالک کے موطا سے زیادہ صحیح نہیں ہے اورابن عربی نے کہا کہ موطا 
اصل اول ہے اورصحیح بخاری اصل ثانی اورہزار آدمیوں نے اس کتاب کو امام مالک سے 
روایت کیا۔اب یہ جونسخہ رائج ہے یحییٰ بن یحییٰ مصمودی کی روایت سے ہے جس سال امام 
مالک کی وفات ہوئی اسی سال یحییٰ بن یحیی نے موطا کوامام مالک سے حاصل کیا سب 
احادیث اورآثار موطا کے ایک ہزار ستائیس ہیں ان میں سے چھ سوحدیثیں مسند اوردو
 سوبائیس مرسل اورچھ سو تیرہ موقوف اوردو پچاسی تابعین کے اقوال ہیں وفات امام 
مالک کی اتوار کے روز دسویں ربیع الاول ۱۷۹ھ میں ہوئی۔عمر شریف ان کی ستاسی برس کی 
تھی اوربعضوں کے نزدیک نوے برس کی 



     

http://www.mujahid-e-islam.tk 
www.groups.yahoo.com/group/mujahid-e-islam 
 
 
 


      

<<inline: --static--bg_quiltlav_1.gif>>

-- 
Asalam o Alaikum, 

You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON  ISLAM, A 
Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..]

\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/

You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] 
on this email address: [email protected]

To visit your group on the web, go to: 
http://groups.google.com/group/focusonislam/

To post messages/mails to this group, send email to 
[email protected]

To unsubscribe from this group, send email to 
[email protected]

Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group.
Wanna subscribe to this group, send email to 
[email protected] 

\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/

***********************************************************
The Official Website of Group is LAUNCHED,
http://www.geocities.co

Reply via email to