* ------------------------------ * * امت مسلمہ کی فکری رفعتوں پر بھی بغليں بجا لی جائيں جو زيتون کا تيل پينے اور بچے پيدا کرنے ميں اتنی مصروف ہے کہ علم و تحقيق جيسی قباحتوں سے دامن آلودہ کرنے کی متحمل ہی نہيں ہو سکتی۔*
*کيرن آرمسٹرانگ نے اسلام پر بہت کچھ لکھا ان کی فکر ميں يقيناً نقائص موجود ہونگے ليکن The Holly war" Battle of God zerusalem" One city three Faith ان کی وہ کتابيں ہيں کہ علمی حلقوں ميں محتاج تعارف نہيں ۔ سوال يہ ہے کہ نيل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر پھيلی اس امت ميں کوئی ايک صاحب علم بھی اس سطح کا زندہ ہے جس کے علمی کام کی عالمی سطح پر پذيرائی ہوئی ہو۔* * ويسے تو ايک اينٹ اکھاڑيں نيچے سے آٹھ دس شيخ التفسير اور پندرہ بيس مجتہد العصربرآمد ہو جائيں گے ليکن علمی حيثيت ديکھو تو کل جمع پونجی "ايک دفعہ کا ذکر ہے" سے زيادہ نہيں ہوتی۔ اور جب وہ ايک دفعہ کا ذکر ہے کہہ کر علمی پھلجڑياں چھوڑتے ہيں تو ہم وارفتگی کے عالم ميں يہ بھی نہيں پوچھتے کہ قبلہ شيخ الاسلام يہ "ايک دفعہ" کب ہوئی تھی، راوی کون ہے، علاقہ کون سا تھا اور ايک دفعہ کا ذکر ہے میں جو بزرگ ہيں ان کا نام کيا تھا۔ سعودی عرب اسلامی دنيا کا مرکز تصور کيا جاتا ہے ليکن ميں آپ سے سوال کروں کہ سعودی عرب کے کسی جيد عالم دين کا نام بتاديں جس کے علمی و فکری کام نے اسے معتبر بنادیا ہو تو آپ بغليں جھانکنے پر مجبور ہو جائيں گے۔ * *عرب دنيا کے پاس وسائل کی کمی نہيں ليکن يہ وسائل کہاں خرچ ہو رہے ہيں ؟ کتنی اعلیٰ پائے کی يونيورسٹياں ہيں عالم عرب میں ہيں اور کتنی لائبريرياں ہيں وہاں ؟ ابھی اگلے روز ميں مستنصر حسين تارڑ کا سفرنامہ حج منہ دل کعبے شريف پڑھ رہا تھا، چاچا جی لکھتے ہيں وہ جدہ کے سب سے بڑے بک سٹال پر گئے تو يہ ديکھ کر حیران رہ گئے وہاں جتنی کتابيں تھیں اس سے زيادہ کتابيں ان کی ذاتی لائبريری ميں موجود ہيں ، وہاں ترجيحات ہی اور ہيں اور شوق ہی مختلف، آپ اسی بات سے اندازہ لگا ليں کہ جس کی ايک بيوی ہو وہ خود کو مسکين کہلاتا ہے۔ فلسطين اور عراق ميں مسلمانوں پر جو قیامت گزر رہی ہے اس کيخلاف عالمی ميڈيا میں سب سے توانا آواز نام چامسکی اور رابرٹ فسک کی ہے۔ ان ميں سے ايک يہودی ہے اور دوسرا عيسائی۔ کوئی ايک مسلمان دانشور نہيں جس کی تحرير کی عالمی سطح پر کوئی وقعت ہو۔ چنانچہ ہمارے اردو کے کالم نگار اپنے کالموں ميں بش کو مشورے ديتے پائے جاتے ہيں معلوم نہيں ان افلاطونوں کو کس نے بتايا ہے بش ناشتے سے پہلے ہمارے اردو اخبارات خود پڑھتے ہيں ۔ * *آپ عالمی سطح کے اخبارات و جرائد اٹھا کر ديکھ ليجئے کوئی ايک مسلمان دانشور نہيں ملے گا آپ کو۔ چند برس پہلے نام چامسکی اسلام آباد آئے تو ان کا خطاب سننے کيلئے فکری حلقوں ميں جو بے تابی تھی وہ قابل ديد تھی، تب ميں نے سوچا اسلامی دنيا کے پاس کوئی ايک سکالر بھی ايسا ہے جو کہيں جائے تو لوگ اس کو اسی توجہ اور اسی شوق سے سنيں جس توجہ اور شوق سے وہ چامسکی کو سن رہے ہيں ۔ ہمارے تعليمی اداروں کا بيڑہ غرق ہو چکا ہے۔ جب سے اسلامی انقلاب نے يونيورسٹيوں کا رخ کيا ہے علم و تحقيق کی مٹی پليد ہو گئی ہے اور چاپلوس کلچر عروج پر ہے۔ تعليمی ادارے پاور پالٹيکس کا اکھاڑہ بن گئے ہيں اور علم و تحقيق کو طلاق بائن ديدی گئی ہے۔* *مامون عباسی کے دور سے ليکر اب تک مسلم دنيا ميں جتنی کتابوں کا ترجمہ ہوا ہے اس سے زيادہ کتابيں ہر سال سپين ميں ترجمہ ہوتی ہيں اور ہم جانتے ہيں سپين دنيا کا علمی مرکز نہيں ہے تو جو دنيا کے علمی مراکز ہيں ان سے ہمارا کيا مقابلہ؟ امام کعبہ کا منصب مسلم دنيا ميں نہايت معتبر ہے ليکن ہم نے ان کو بھی وہ مقام نہ دیا جو دينا چاہئے تھا ہم انہيں پاکستان بلاتے ہيں تو کسی علمی موضوع پر ان سے کچھ سمجھنے کے بجائے ان کی ذات کے سائے ميں سياستيں کرتے ہيں اور اپنی بداعماليوں کو چھپانے کی کوششيں کرتے ہيں ۔ امام کعبہ ايک ادارہ ہونا چاہئے تھا، وہاں ان کی نگرانی ميں علم و تحقيق کا عمل جاری ہوتا اور ان کا فکری ادارہ دنيا بھر کے اہل دانش سے ڈائيلاگ کرتا ليکن خواہش کب پوری ہوتی ہے۔ آج عالم عرب سے ہميں سوائے خوش الحان قرأتِ کلام مجيد کے سوا کچھ نہيں مل رہا۔ کيا يہ بھی يہودی سازش ہے؟* *ہماری حالت يہ ہے ہم بچيوں اور بہنوں کيلئے بطور خاص ايک کتاب لکھتے ہيں تو اس ميں مردانہ جنسی امراض پر بحث شروع کر ديتے ہيں ۔ اقبال نے ٹھيک ہی کہا تھا * *"اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر" * *چنانچہ نوبت يہاں تک آن پہنچی ہے رياست مدينہ کے بعد لا الہ الا اللہ کے نام پر قائم ہونيوالی دنيا کی واحد رياست کے پيران طريقت، مجتہد الدين العصر، شيخان التفسير، قوم کو ديوبندی، وہابی، بريلوی بنانے ميں مصروف ہيں اور کيرن آرمسٹرانگ آکر ہميں بتا رہی ہيں اسلام تفرقہ بازی کيخلاف ہے ہم کفر کے فتوے بانٹ رہے ہيں اور کيرن کہہ رہی ہيں اسلام محبت اور رواداری کا مذہب ہے بے وقوف کہيں کی۔!!* *Courtsey: The Daily Jinnah<http://www.dailyjinnah.com.pk/admin/anmviewer.asp?a=62663&z=17> * --~--~---------~--~----~------------~-------~--~----~ Asalam o Alaikum, You Are Receiving This Message, Because You Are A Member Of FOCUS ON ISLAM, A Google Group [..:: The Best Group For Nice Islamic Mails ::..] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ You can Post Your Comments and Suggestions to Me [Moderator of this Group] on this email address: [email protected] To visit your group on the web, go to: http://groups.google.com/group/focusonislam/ To post messages/mails to this group, send email to [email protected] To unsubscribe from this group, send email to [email protected] Please forward our Mails to Your friends, and convence them to join our Group. Wanna subscribe to this group, send email to [email protected] \/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<<<<>>>>\/<>\/ *********************************************************** The Official Website of Group is LAUNCHED, http://www.geocities.co -~----------~----~----~----~------~----~------~--~---
